0
Tuesday 17 Sep 2024 09:58

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مصر

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مصر
اسلام ٹائمز۔ آج امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے فارن منسٹر "انٹونی بلنکن" مصری حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لئے قاھرہ جائیں گے۔ یہ سفر ایسی صورت حال میں ہو رہا ہے جب وال اسٹریٹ جنرل نے انٹونی بلنکن کے حالیہ دورہ مصر کو غزہ کے جنوب میں واقع صلاح الدین (فلاڈلفیا) کو مذاکرات کا ہدف قرار دیا۔ مذکورہ وزارت خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر انٹونی بلنکن مصری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے تا کہ غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی واپسی کے لئے بات چیت کی جا سکے۔ میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لئے اپنی تجاویز میں نظرثانی کے بعد انہیں قطری اور مصری حکام کو پیش کرنے جا رہا ہے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ حماس کی جانب سے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلاء کے مطالبے پر زور کے باوجود صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" غزہ و مصر کی سرحد پر واقع صلاح الدین (فلاڈلفیا) پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک نئے تنازعے کی صورت اختیار کر رہا ہے۔ قبل ازیں صیہونی فوج کے ریڈیو اور ٹیلیویژن نے اعلان کیا تھا کہ موساد کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" نے اپنی حکومت کی جانب سے فلاڈلفیا پر قبضے کو برقرار رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ ڈیوڈ بارنیا کا کہنا ہے کہ ہماری افواج ان علاقوں سے دوسرے مرحلے میں واپس جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1160507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش