0
Tuesday 17 Sep 2024 09:39

ویانا، محمد اسلامی اور روسی جوہری توانائی کے سربراہ کے درمیان ملاقات

ویانا، محمد اسلامی اور روسی جوہری توانائی کے سربراہ کے درمیان ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اس وقت ویانا میں IAEA کی 66ویں سالانہ کانفرنس ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے ایرانی وفد اپنی جوہری توانائی کے سربراہ "محمد اسلامی" کی قیادت میں وہاں پر موجود ہے۔ اس موقع پر محمد اسلامی نے ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندہ دفتر میں روسی ایٹمی انرجی کے سربراہ "الکسی لیخاچوف" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے سفراء کے علاوہ ویانا میں تعینات روس اور ایران کے مستقل نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دوران فریقین نے بوشہر 2 اور تھری پاور پلانٹس سمیت پرامن جوہری تعاون کے مختلف امور سمیت تعاون کے متفقہ شیڈول پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت آسٹریا کے شہر ویانا میں 16 ستمبر سے IAEA کی 66ویں سالانہ کانفرنس شروع ہو چکی ہے جو 20 ستمبر تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1160500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش