Wednesday 31 Jul 2024 18:51
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے تہران میں غاصب اسرائیل کے توسط سے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے غاصب اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہات نے اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کو بھی مزید آشکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ نے ایک عظیم مجاہد کی طرح زندگی گزاری اور اب وہ شہادت کے بعد آنے والی نسلوں کیلئے نمونۂ عمل بن گئے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر عالم اسلام، بالخصوص حماس، مظلوم فلسطینی ملت اور رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1151149
منتخب
13 Jan 2025
14 Jan 2025
11 Jan 2025
13 Jan 2025