اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے غاصب اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی، مولانا حسن ظفر نقوی
31 Jul 2024 18:51
اپنے تعزیتی بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہات نے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کو بھی مزید آشکار کر دیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے تہران میں غاصب اسرائیل کے توسط سے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے غاصب اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہات نے اسرائیل کی نابودی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کو بھی مزید آشکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ نے ایک عظیم مجاہد کی طرح زندگی گزاری اور اب وہ شہادت کے بعد آنے والی نسلوں کیلئے نمونۂ عمل بن گئے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر عالم اسلام، بالخصوص حماس، مظلوم فلسطینی ملت اور رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1151149