1
Tuesday 30 Jul 2024 22:14

اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہم شمالی فلسطین میں داخل ہو جائینگے، حزب اللہ لبنان

اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہم شمالی فلسطین میں داخل ہو جائینگے، حزب اللہ لبنان
اسلام ٹائمز۔ "ہم یقینی طور پر کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ غیرقانونی اسرائیلی رژیم کی جانب سے لبنان پر زمینی حملہ؛ الجلیل میں ہماری آمد کی ترغیب ہو گا!" یہ انتباہ آج دوپہر عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں حزب اللہ لبنان کے ایک مرکزی رہنما نے جاری کیا ہے۔

حزب اللہ کے مرکزی رہنما کہ جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہم جعلی اسرائیلی رژیم کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پوری طرح سے تیار ہیں تاہم "سخت و محدود حملے" پر مبنی دشمن کی اصطلاح ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس طرح کا کوئی بھی اقدام، وسعت سے قطع نظر، جارحیت سمجھا جائے گا۔ 

حزب اللہ کے مرکزی رہنما نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اعلان کردہ لبنان کے خلاف ممکنہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "دشمن کے ساتھ رابطے میں موجود نمائندوں" (ثالثوں) نے ممکنہ صیہونی جارحیت کا جواب نہ دینے کا معاملہ اٹھایا ہے لیکن ہم نے انہیں آگاہ کر دیا ہے کہ ہم اس "آپشن" کو یکسر مسترد کرتے اور اسرائیلی جارحیت کا ضرور بالضرور جواب دیں گے جبکہ ممکنہ کسی بھی صیہونی جارحیت کے جواب کی نوعیت و شدت کے بارے مزاحمتی کمانڈ ہی فیصلہ کرے گی۔

لبنانی مزاحمتی رہنما نے مزید کہا کہ دشمن کے ساتھ رابطے میں رہنے والے نمائندوں (ثالثوں) کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا لیکن ہم دشمن پر بھروسہ نہیں رکتھے!

حزب اللہ کے اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم حیفا، گولان و رامات ڈیوڈ کی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں درحالیکہ ہمیں دشمن کے کسی زمینی حملے، یہانتک کہ کسی "محدود زمینی حملے" کی توقع بھی نہیں تاہم پھر بھی، ہم پوری طرح سے تیار ہیں!!

اپنے انٹرویو کے آخر میں حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما نے ایک مرتبہ پھر تاکید کی کہ لبنان پر زمینی حملہ؛ (مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے) الجلیل میں ہمارے اولین داخلے کی ترغیب ہوگا!
خبر کا کوڈ : 1150931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش