0
Wednesday 15 Jan 2025 17:07
بشارالاسد کے بعد اب کرد ملیشیا سب سے بڑا مسئلہ ہے

تمام ممالک شام کے معاملات سے دور رہیں، رجب طیب اردوان

تمام ممالک شام کے معاملات سے دور رہیں، رجب طیب اردوان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام ممالک پر شام کے معاملات سے دور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ ہٹا لینے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ترکیہ کرد ملیشیا اور داعش سمیت شام میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کہا کہ شام میں بشارالاسد کے بعد اب کرد ملیشیا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرد ملیشیا نے ہتھیار نہ ڈالے تو اپنے ناگزیر انجام سے نہیں بچ سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 1184518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش