0
Wednesday 21 Feb 2024 23:49

غیرقانونی اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونیکا اعتراف

غیرقانونی اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونیکا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ "ہلاک ہونے والا سارجنٹ اسرائیلی ناحال بریگیڈ کی 932ویں بٹالین سے تھا" یہ الفاظ غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے آج جاری ہونے والی اس رپورٹ کا حصہ ہے کہ جس میں غاصب اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والی حالیہ لڑائی میں اسی بٹالین کا 1 سپاہی ہلاک اور 636ویں انٹیلیجنس بٹالین، 877ویں ڈویژن یہودیہ اور بٹالین سامرہ کا ایک ایک ریزرو فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔


طوفان الاقصیٰ مزاحمتی آپریشن کے 138ویں روز قابض صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر حملے سے اس کے مقصد کے حصول میں ناکامی کے ساتھ ساتھ اس جنگ میں اس کے کل 576 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

-

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا آج کے روز زخمی ہونے والا تیسرا زخمی گفعاتی بریگیڈ کی شاکید بٹالین سے ہے کہ جو شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں شدید زخمی ہوا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج اپنی ہلاکتوں کی اصلی تعداد کو چھپانے کے لیے ہلاک و زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی کم از کم تعداد کا اعلان کرتی ہے، تاہم فلسطینی مزاحمت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار اور ویڈیو کلپس ظاہر کرتے ہیں کہ قابض فوجیوں کی ہلاکتیں اس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1117732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش