0
Monday 20 Nov 2023 10:39

معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عاصم صابر

معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عاصم صابر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ کوٹلہ کے راہنما عاصم صابر اعوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی سے اس وقت ہزاروں فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی دہشتگردی بدستور جاری ہے، ہزاروں کی تعداد میں بچوں، عورتوں سمیت معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ان بدترین جنگی جرائم میں نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی براہ راست شامل ہیں۔ اسرائیل فاسفورس بموں سے غزہ پر حملہ آور ہے، انسانیت کے دشمن نے غزہ کے اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا، اسپتالوں کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے، غزہ کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں، پانی اور خوراک کے ذخائر اور ہر اس جگہ کو تہس نہس کیا جا رہا ہے جہاں کوئی فلسطینی شہری موجود ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں، غزہ میں قیامت کا سماں ہے، ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان شہید ہو رہے ہیں، اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ سمیت دیگر تمام عالمی ادارے جنگ بندی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اسرائیل کی پشت پر امریکہ جیسا دہشتگرد ملک کھڑا ہے جو مکمل طور پر اسرائیل کی سپورٹ کر رہا ہے، اسے اسلحہ اور فوج فراہم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش