0
Monday 18 Sep 2023 20:06
جو لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں

غریبوں کے گھروں کو گرانے والوں کو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، فاروق ستار

غریبوں کے گھروں کو گرانے والوں کو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ غریبوں کے گھروں کو گرانے والوں کو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے پی این ٹی کالونی کےعلاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے سروں پر موجود چھت کی بقاء کے لئے آئے ہیں۔ ہم پی این ٹی کالونی کےعلاقہ مکینوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی این ٹی کالونی کو لیز کراچی کے منتخب میئر اور اس کی کونسل نے دی تھی۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کوئی بھی یہاں کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی اس علاقے کے گھروں کو گرانے آئے گا تو اسے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔ جو لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں وہ کس منہ سے پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو نوٹس دے رہے ہیں۔؟ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا ایم کیو ایم پاکستان اپنا وفد ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پاس مذاکرات کیلئے بھیج رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش