0
Monday 18 Sep 2023 19:14

شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ

شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔ صدر مسلم لیگ نون شہبازشریف نے لندن میں تقریباً ایک ماہ قیام کیا، شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1082409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش