0
Saturday 16 Sep 2023 16:04

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے، نگران وزیر خارجہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے، نگران وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا لندن آنے کا بنیادی مقصد دولت مشترکہ کی یوتھ منسٹرز کانفرنس میں شرکت تھا، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے متعدد نئے آئیڈیاز سامنے آئے، وزیراعظم پاکستان نے بھی نوجوانوان کی ترقی کے لیے 80 ارب روپے کا فنڈ مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں 50 ممالک شریک تھے جن میں 40 وزرا شامل تھے، کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کو خصوصی اہمیت دی گئی، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1081957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش