0
Friday 2 Jun 2023 23:41

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسلی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ان کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 1061604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش