0
Wednesday 26 Jun 2019 18:56

ڈی آئی خان میں فری سکالر شپ دینے کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی تنظیم معاون علم کے زیر اہتمام نادار و مستحق طلباء و طالبات میں فری سکالر شپ دینے کی تقریب کا انعقاد مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج میں ہوا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض حال ہی میں شہید ہونے والے کیپٹن عارف کے والد نے سرانجام دیئے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم خان محسود، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صوبائی صدر سمیت مختلف سکولز و کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ معاون علم تنظیم کے تعاون سے 24 نادار و مستحق طلباء و طالبات میں فری سکالر شپ تقسیم کی گئیں جو ڈیرہ اسماعیل خان کے تین بڑے کالجوں میں مفت تعلیم حاصل کریں گے۔ تنظیم کے صدر شہیر فاروق کے مطابق اس تقریب میں اُن ہونہار طلباء و طالبات نے حصہ لیا جنہوں نے 28 اپریل کو امتحان میں حصہ لیا، امتحان میں کل 120 طلبہ نے حصہ لیا جن میں 60 کامیاب ہوئے، ابتدائی طور پر اُن 60 طلبہ میں سے 24 طلبہ کو تنظیم کی جانب سے سکالرشپ دی جارہی ہے۔ شہیر فاروق نے مزید بتایا کہ اس سکالرشپ کے تحت یہ طلبہ ڈیرہ اسماعیل خان کے 3 نامور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نورعالم خان محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی روشنی سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے معاون علم تنظیم کے اراکین کی اس کاوش کو سہرا اور اُمید کی کہ تعلیم کے میدان میں مزید بہتری لانے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں نے معاون علم تنظیم کے ورکرز اور طلبہ میں سرٹیفکیٹ اور شلیڈز تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 801686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش