0
Friday 3 May 2019 12:59

وادی تیرہ امن باغ میلہ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقہ وادی تیرہ کے اسپورٹس گالا میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم قبائلی علاقہ وادی تیرہ میں باغ امن میلے کے اسپورٹس گالا میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلٰی بھی موجود تھے۔ باغ امن میلے میں مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ باغ امن میلے میں وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ وزیراعظم کی آمد کے بعد پُرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی جبکہ تقریب کے دوران قومی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ وزیراعظم نے اسپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر علاقہ میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 791936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش