0
Thursday 6 Feb 2025 09:53

آئی ایس او ضلع ملتان کا پہلا اجلاس عمومی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان سال 25-2024ء کا پہلا اجلاس عمومی بعنوان "آمادگی ظہور و ارتقاء تنظیم" المصطفیٰ ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاوٹ جنوبی پنجاب ریجن حسن رضا نے ابتدائی کلمات ادا کیے، امام جمعہ جامعہ مسجد حیدریہ گلگشت ملتان علامہ احسان رضی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی، تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی، دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی، نماز مغربین کے بعد رکن مرکزی نظارت اور سابق مرکزی صدر ائی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی نے اراکین مجلس عمومی سے گفتگو کی اور ولادت باسعادت مولا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25ء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عج سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1188934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش