0
Thursday 6 Feb 2025 09:30

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، قاسم نون

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، قاسم نون
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل تحریک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے حصول کیلئے گزشتہ 78 برس میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دن کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا، بھارتی اقدامات جمہوری اقدار اور اصولوں کے منافی ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ محمد قاسم نون نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1188927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش