0
Thursday 6 Feb 2025 12:09

ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے کی سازش کو مسترد کر دیا

ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے کی سازش کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس واچ نے غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر امریکی ملکیت مسلط کرنے کا منصوبہ انسانی اور اخلاقی اقدار کی صریح خلاف ورزی کی نمائندگی کرتا ہے۔ تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں اور فوجی امداد کی مسلسل فراہمی اسے پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں میں شراکت دار بناتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش