اسلام ٹائمز۔ کرم میں امن عامہ کی صورتحال کو استحکام دینے کے لئے سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال حسین بنگش کی قیادت میں 50 رکنی جرگہ نے بالش خیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گذشتہ روز کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لئے کوششیں کی گئیں، انجمن حسینیہ کے مطابق روڈ بدستور ٹریفک کے لئے کھلا ہے اور دو طرفہ آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے، امن کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ عوام الناس پروپیگنڈوں پر یقین کرنے سے اجتناب کرے۔