0
Saturday 22 Jun 2024 10:23

جے ایس او ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا اجلاس عمومی 

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ڈویژنل مجلس عمومی سال 2023ء تا 25ء کا پہلا اجلاس عمومی فورٹ منرو میں ڈویژنل صدر محمد سلیمان کی زیرِ صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر سے یونٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈویژنل اجلاس عمومی میں مرکزی مالیات سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی امین منتظرین محمد اسلم، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب محمد باقر وڈانی سمیت مولانا ایاز جعفری، مولانا علی عباس سرور جسکانی نے اراکینِ عمومی سے مختلف اخلاقی، معاشرتی، تنظیمی و مذہبی موضوعات پر خطاب کیا۔

اس موقع پر اراکینِ مجلس عمومی نے دو سالہ تنظیمی پروگرام، نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے ڈویژنل کارگردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور توسیع تنظیم و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اراکین عمومی سے منظور شدہ ڈویژنل کابینہ میں سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی جنرل سیکرٹری، احد خضر مالیات سیکرٹری، محمد ادریس تعلیم سیکرٹری،  راشد ملغانی امین منتظرین، محمد عباس چیف اسکاوٹ، علی سرور جسکانی ضلعی آرگنائزر ضلع راجن پور شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1143098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش