0
Monday 17 Jun 2024 12:35

جامعہ نجف سکردو میں دعائے عرفہ کا پروگرام

اسلام ٹائمز۔ حسب سابق امسال بھی جامعة النحف سکردو میں اجتماعی دعائے عرفہ کا پروگرام منعقد ہوا۔ دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کا شرف مشہور قاری سید محمد رضا الحسینی نے حاصل کیا۔ مولانا قاری حافظ محمد تقی ذاکر نے دلنشین انداز میں دعائے عرفہ پڑھی۔ حجة الاسلام سید محمد علی شاہ الحسینی نے حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کی مناسبت سے مصائب پڑھے۔ اس دعائیہ پروگرام میں مدارس، کالج، یونیورسٹی کے طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ملک عزیز پاکستان کی سلامتی، مراجع عظام کی صحت و سلامتی، حجاج کرام کی سلامتی، شہدائے ملت کی سربلندی، محسن ملت شیخ محسن علی نجفی اور بانی مدرسہ شیخ محمد عسکری نجفی کی بلندی درجات، فلسطینی مجاہدین کی فتح و نصرت اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1142212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش