ورکشاپ میں آگاہی کے لیکچرز کے لئے پاکستان بھر سے بلائے گئے معروف سکالرز اور سینئر ٹیکنوکریٹس نے لیکچرز دیئے۔ جنہوں نے اہم قومی سلامتی کے مسائل، بروقت فیصلہ سازی میں نیشنل سیکورٹی ایشوز، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور خطے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے جی بی اسمبلی اور ریگر جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور انتظامیہ کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
کمانڈر نے شرکاء پر زور دیا کہ ہم اس طرح کے ورکشاپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اسے عملی زندگی میں استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان مواقع کی سرزمین ہے اور ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول کے پیش نظر پوری دنیا کی توجہ گلگت بلتستان پر مرکوز ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف ہم آہنگی سے ہی چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی سہولت کے لیے فوج کا آؤٹ ریچ پروگرام گلگت بلتستان میں خوشحالی لانے کی کوششوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء نے انٹرایکٹو سیشن کے دوران صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر مختلف تجاویز دیں۔ شرکاء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس کی وجہ سے لوگوں کو کھل کے اپنی بات پہنچانے کا موقع ملا۔
خبر کا کوڈ : 1139972
منتخب
23 Nov 2024
23 Nov 2024
22 Nov 2024
22 Nov 2024
22 Nov 2024