0
Sunday 10 Dec 2023 21:14

لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں "اعتراف عظمت سیمینار" کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں "اعتراف عظمت سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، سید ناظر حسین زیدی، پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کاظمی، ملک صادق علی عرفانی، راشد ترابی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، خطیب عالم اسلام علامہ رشید ترابی، خطیب آل محمد سید اظہر حسن زیدی، ممتاز شاعر قیصر بارھوی، اور صادق علی عرفانی مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروفیسر سید محمد رضا زیدی اور سید مبارک علی زیدی نے شرکاء سے اظہار تشکر کیا جبکہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور دیگر مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر مرحومین کی ملی و قومی خدمات پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 1101759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش