0
Wednesday 11 Oct 2023 20:25

امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی اور علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے گلستان سوسائٹی اسکیم 33 کراچی میں ملاقات کی۔ سراج الحق نے ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کو جماعت اسلامی کے تحت 15 اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی مسلمانوں اور مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے ”الاقصیٰ فلسطین مارچ“ سمیت 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت ”قومی مشاورتی اجلاس“ میں شرکت و رہنمائی کی دعوت دی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید، پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ مبشر حسن، صدر عزاداری ونگ کراچی سید رضی حیدر رضوی، سابق سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن ذکی ہاشمی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1087719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش