اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین دین کے سالانہ سلسلہ وار علمی و فکری اجتماعات بعنوان عظمت غدیر و عاشورا کانفرنسوں کے سلسلہ کی اس سال کی تیسری کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ مقررین نے شرکائے کانفرنس سے خطاب میں غدیر و عاشورا کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بقاء ان موضوعات کی ترویج میں پنہاں ہے۔