0
Sunday 30 Apr 2023 19:05

یوم انہدام جنت البقیع، دستہ امامیہ اور مرکزی تنظیم عزا کے تحت جلوس عزا

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ اور مرکزی تنظیم عزاء کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر سولجر بازار بریٹو روڈ پر مرکزی مجلس عزاء و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلسِ کا باقاعدہ آغاز تلاوت حدیث کسا سے کیا گیا، سوز خوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوز خوانی نے انجام دیئے۔ مجلسِ عزاء سے خطاب حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی صاحب نے کیا۔ بعد از مجلس دستہ امامیہ و شہر کی معروف و مشہور انجمنوں سمیت ساجد جعفری، محسن رضا ہاشمی اور سالک رضوی نے بارگاہ جنابِ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضاؑ پر اختتام پذیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1055152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش