QR CodeQR Code

یوم انہدام جنت البقیع، دستہ امامیہ اور مرکزی تنظیم عزا کے تحت جلوس عزا

30 Apr 2023 19:05

مجلسِ عزاء سے خطاب حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی صاحب نے کیا۔ بعد از مجلس دستہ امامیہ و شہر کی معروف و مشہور انجمنوں سمیت ساجد جعفری، محسن رضا ہاشمی اور سالک رضوی نے بارگاہ جنابِ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا پر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے دستہ امامیہ اور مرکزی تنظیم عزاء کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر سولجر بازار بریٹو روڈ پر مرکزی مجلس عزاء و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلسِ کا باقاعدہ آغاز تلاوت حدیث کسا سے کیا گیا، سوز خوانی کے فرائض ادارہ ترویج سوز خوانی نے انجام دیئے۔ مجلسِ عزاء سے خطاب حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی صاحب نے کیا۔ بعد از مجلس دستہ امامیہ و شہر کی معروف و مشہور انجمنوں سمیت ساجد جعفری، محسن رضا ہاشمی اور سالک رضوی نے بارگاہ جنابِ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضاؑ پر اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1055152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1055152/1/یوم-انہدام-جنت-البقیع-دستہ-امامیہ-اور-مرکزی-تنظیم-عزا-کے-تحت-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com