اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت استقبال رمضان کانفرنس شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں شیعہ تنظیموں کے نمائندگان، ماتمی انجمنوں کے رہنما، اسکاؤٹس گروپ اور جلوس کے پرمٹ ہولڈرز کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور یوم علیؑ پر نکلنے والے مرکزی جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ رمضان کا احترام اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے سازش کو ناکام بنایا جائے، اتحاد اور وحدت کے ذریعے شرپسندی کو روک کر وحدت کے جذبوں کو فروغ دیا جائے، قانون کو ہاتھ میں لینے سے بچنا ہوگا اور صبر وتحمل کے ذریعے ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے۔ یہ بات مولانا محمد حسین مسعودی، شبر رضا، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ اصغر شہیدی، شمس الحسن، عباس بادامی، ڈاکٹر علی واصف، بدر الحسنین عابدی، حسن رضا سہیل، مولانا حسن رضا، علامہ کامران عابدی، عمار علی شاہ، مولانا نعیم الحسن، حیدر شاہ، علامہ فرقان عابدی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہی جبکہ علامہ ظہیر عباس، مرزا حبیب، ثروت رضوی، علامہ اطہر مشہدی، اقبال حیدر عموں، راشد رضوی ایڈوکیٹ، مہدی عباس، ڈاکٹر علی عباس اور دیگر شریک ہوئے۔