چنیوٹ، آئی ایس او کے محبین کنونشن کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن پیر انتصار شہید یونٹ چنیوٹ سٹی کے زیراہتمام امام بارگاہ مہاجرین قصرِ زین العابدینؑ میں جشن صادقین و محب کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ محبین کنونشن میں شہر بھر سے محبین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز اسکاوٹ سلامی سے ہوا۔ بعد ازاں کنونشن کا باقائدہ آغاز تلاوت، نعتیہ کلام، منقبت سے کیا گیا۔ کنونشن کی پہلی نشست میں محبین کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔ سابق ڈویژنل صدر غفران صادق زیدی نے پروگرام کی اہمیت و افادیت سے محبین کو آگاہ کیا۔ تقریری مقابلہ کے بعد نماز ظہرین کے وقفہ میں حجت الاسلام و المسلمین عمران نے احترام نماز اور باجماعت نماز کے آداب و فضیلت پر گفتگو کی۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل سے کیا گیا، نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ پروگرام میں سابق ڈویژنل محبین انچارج تعجیل مہدی، سابق ڈویژنل محبین انچارج عباس کربلائی، سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری کمیل زیدی نے بھی شرکت کی۔