0
Sunday 6 Nov 2022 21:32

آئی ایس او کراچی کا 43واں تعمیر وطن سالانہ ڈویژنل کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 43 واں تعمیر وطن سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر میں کیا گیا۔ کنونشن میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا مبشر زیدی سمیت علماء کرام، ارکان مرکزی نظارت، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت شہر بھر سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ ڈویژنل صدر برائے سال 2022-23ء کا اعلان مولانا احمد اقبال رضوی نے کیا، رکن مرکزی نظارت عارف الجانی نے نو منتخب صدر دیباج عابدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 1023133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش