0
Saturday 5 Nov 2022 02:07

گڑہ مہاراجہ، علامہ شبیر حسن میثمی کا استقبال

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں وفد کے ہمراہ آمد پر انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔ علمائے کرام اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان کی جانب سے وفد کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے بلند کیے گئے۔ واضح رہے کہ علامہ شبیر حسن میثمی نے گڑھ مہاراجہ میں مدرسۃ القائم کے سالانہ جلسہ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے شریک وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض علی مطھری شامل تھے۔ اجتماع میں علماء کرام، علاقائی عمائدین و عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 1022831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش