دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور افغانستان کے شیعہ مظلوم طلباء و طالبات کی داعش کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت و ذاکر اہلبیت شہید نوید عاشق بی اے کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمیع روشن کی گئیں اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ ناصر حسینی نے سورہ یاسین کی تلاوت اور مولانا حیات عباس نجفی نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ دعائیہ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سید ظفر اقبال قادری، دعا کمیٹی و فاطمیہ سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس زکزکی نے خطاب کیا۔