ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر گیارواں سالانہ استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، استقبالیہ کیمپ جلوس ہائے میلاد کی گزرگاہ امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے لگایا گیا، ملتان میں لگنے والے کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی، مجلس علما شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی نائب صدر مولانا ہادی حسین، ملک غلام حسنین انصاری، ضلع ملتان کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود رہے۔ کیمپ کے آرگنائزر ممبر ڈویژنل امن کمیٹی رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی کابینہ کے رہنما عاصم علی نقوی، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، محمد رضا مومن، عاشق حسین اعوان، علی رضا حسینی اور دیگر بھی موجود تھے۔
استقبالیہ کیمپ میں سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، دربار موسی پاک گیلانی کے سجادہ نشین مخدوم ولایت مصفی گیلانی، دربار حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم علی مہدی شمسی، مخدوم عون عباس شمسی، ممبر صوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیراعلی پنجاب جاوید اختر انصاری، مجلس اتحاد بین المسلمین کے سربراہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا کاشف حیدری، مولانا مجاہد عباس گردیزی، انجمن تحفظ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے کوارڈینیٹر سہیل شفقت بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، عمران بخاری ایڈووکیٹ، سید ثمر عباس گردیزی سمیت دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے جانب سے اتحاد بین المسلمین کی اس کوشش کو خوب سراہا۔ کیمپ کے آرگنائزر انجینئر سخاوت علی نے ''
اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین ہمارا مشن ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں عید میلادالنبی کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔