اسلام ٹائمز۔ پیام ولایت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی عید زہراؑ کی مناسبت سے دفاع ولایت و مرجعیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ غازی چوک جعفر طیار سوسائٹی میں منعقدہ کانفرنس سے مولانا سید عروج زیدی، علامہ رجب علی بنگش، علامہ شجاعت عباس قمی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رضی حیدر رضوی، عسکری دیوجانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ کانفرنس کی سیکورٹی کے فرائض پیام اسکاؤٹس نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ بعدازاں دفاع ولایت و مرجعیت ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔