0
Saturday 8 Oct 2022 14:20

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہمدرد ہاؤس ملتان آمد

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ ادارہ خودی کے تحت چلنے والے ہمدرد ہاؤس کا دورہ کیا، ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین و سابق صدر علی پور بار ایسوسی ایشن سید فضل عباس نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمدرد ہاؤس میں مقیم طلباء سے ملاقات اور ان سے خصوصی گفتگو کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بچوں میں گھل مل گئے، اس موقع پر ہمدرد ہاؤس کے اساتذہ اور ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین ایڈووکیٹ سید فضل عباس نقوی نے ہمدرد ہاؤس کے پراجیکٹ کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بریفنگ دی، جسے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1018186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش