0
Friday 7 Oct 2022 14:46

زہرا اکیڈمی کراچی کی اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی ترسیل

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر زہرا اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اشیائے خوردونوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب سمیت ہنگامی امدادی تعاون، سندھ و بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں جاری و ساری ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ حالیہ سیلاب سے جہاں دیگر صوبے متاثر ہوئے ہیں وہاں صوبہ بلوچستان کے میدانی اور پہاڑی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں، فصلیں تباہ ہوئی ہیں، آمدنی و مزدوری کے ذرائع مسدود ہوئے ہیں اور متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ متاثرین حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد مختلف نوع کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، بالخصوص خواتین اور بچے، بیماریوں کی شدید لپیٹ میں ہیں۔ زہرا اکیڈمی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد، بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی خدمت میں 110 عدد پیکٹ اشیائے خورد و نوش ،110 مچھر دانیاں اور 75 ترپال (سائبان) و دیگر  امدادی سامان مکمل عزت و شرف، احترام اور انکساری کے ساتھ پیش کیا گیا۔

علامہ ساجد علی نقوی کے رضاکاروں نے متاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل کیلئے دور افتادہ علاقوں کا سفر کیا جہاں سیلابی صورتحال کی وجہ سے شگاف لگے ہوئے تھے، اس کے باوجود متاثرین تک پہنچے اور بغیر کسی سفارش، تعلق داری اور طمع و لالچ سے بالاتر ہوکر متاثرین تک ان کی امانت پہنچائی اور علامہ ساجد نقوی کا سلام اور پیغام پہنچایا۔ متاثرین کے ساتھ تعاون اور امداد کی ترسیل ثانوی بات ہے لیکن سب سے بالاتر پہلو یہ ہے مصیبت کے اس مرحلہ میں بے یار و مددگار لوگوں کے ساتھ شفقت و متانت سے پیش آنا اور انہیں یہ احساس دلانا کہ تم تنہا نہیں ہوں بلکہ ابتلاء کے اس مرحلہ میں علامہ ساجد نقوی نے تمہیں یاد رکھا ہے۔ متاثرین نے تعاون میسر آنے پر علامہ ساجد نقوی، زہرا اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کے قبول و منظور ہونے کیلئے بھی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1018090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش