0
Thursday 6 Oct 2022 16:21

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام این ایف سی میں یوم حسینؑ کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن این ایف سی یونٹ کے زیراہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ یوم حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ کانفرنس سے اہلسنت عالم دین پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف علی الجانی اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ڈاکٹر جوہر عباس سمیت یونیورسٹی کے دیگر طلبا و طالبات نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حسینیت ایک نظر و فکر کا نام ہے، تعلیمی اداروں میں ایسی محافل وقت کی ضرورت ہیں، ہمیں اسلامی ثقافت کو عام کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں یورپ کی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش