0
Thursday 6 Oct 2022 16:19

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ڈسٹرکٹ بار ملتان سے خطاب

اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام بار ہال میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، اشفاق حسین کھوکھر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، عارف علی الجانی، غلام اصغر تقی، عاطف سرانی، علامہ ہادی حسین، شہباز علی گورمانی اور سخاوت علی سیال، سمیع گردیزی ایڈووکیٹ، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈووکیٹ، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ، خادم بخاری ایڈووکیٹ، عارف حسن شاہ ایڈووکیٹ، حسنین بخاری ایڈووکیٹ، اقبال حسین کشفی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں گوارا نہیں کرتا کہ کوئی پاکستان کے خلاف بولے، پاکستان کی ترقی میں دن رات ایک کر دیں گے، پاکستان اگر اپنے فیصلے خود کرے تو بہت ترقی کرے گا، دشمن ہمارے ملک کو توڑنا چاہتا ہے، امریکہ اور اسرائیل کو اس لئے تکلیف ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، سعودیہ کا امریکہ سے اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے، ہمارے ملک پر میرٹ کی حکمرانی ہونی چاہیئے، اب بیدار ہونے کا وقت ہے، ہم پاکستان کی ترقی میں اپنی جان نچھاور کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1017935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش