0
Monday 5 Sep 2022 19:49

عمران خان کا سکھر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ، سکھر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین کیساتھ ملاقات، بھرپور تعاون کی یقین دہانی، عمران خان نے متاثرین کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کے حوالے سے سکھر پہنچے سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مبین خان جتوئی نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمران خان خان کیساتھ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی رہنما علی زیدی و دیگر موجود تھے۔ سکھر پہنچنے پر انہوں نے پی ٹی آئی ضلع سکھر کی جانب سے بی ایڈ کالج سکھر میں قائم مرکزی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کیساتھ ملاقات کرکے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متاثرین کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔
خبر کا کوڈ : 1012902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش