0
Thursday 1 Aug 2024 20:38

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا پہلا نتیجہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا پہلا نتیجہ
تحریر: مھدی جہانتیغی

تہران میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ اس مجاہد شہید کا خون ایران اور فلسطین کے عوام کے درمیان اسرائیل کے خلاف تباہ کن اسٹریٹیجک نتائج کا حامل ہوگا۔ اسماعیل ہنیہ اب ایرانی قوم کے عظیم شہداء میں سے ایک ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ فلسطین اور فلسطینیوں کو ایرانی عوام کے دلوں میں پہلے سے زیادہ جگہ ملے گی۔ سمجھدار امریکی حکمت عملی کے ماہرین پہلے ہی جان چکے ہیں کہ بغداد میں شہید حاج قاسم سلیمانی کے ساتھ ابو مہدی المہندس کے قتل نے ایران اور عراق کے عوام کے تعلقات اور دلوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ اور مضبوطی پیدا کر دی ہے۔ اب یہ یقینی ہو جائے گا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل سے ایران میں صیہونیت مخالف لہر اور فلسطینی قوم کے لیے ان کی حمایت میں دس گنا اضافہ ہو جائے گا۔

صہیونیوں کو جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کے خلاف حالیہ اقدام سے انہیں کتنا بڑا اسٹریٹیجک نقصان پہنچا ہے۔ کل تک حاج قاسم فلسطینیوں کے لیے راہ قدس کے خصوصی شہید تھے اور آج سے "اسماعیل ہنیہ" ایران میں مزاحمت کے خصوصی شہید بن جائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ واقعہ اگرچہ ہمارے لیے تکلیف دہ اور نفرت اور غصے سے بھرا ہوا ہے، لیکن انقلاب کے بعد ان 45 سالوں میں ہم نے جو خدائی سنت کا تجربہ کیا ہے، اس کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ کوئی بھی چیز ہمیں حقیقی اور عظیم فاتح بننے سے روک نہیں  سکتی۔ شہید کا خون رنگ لاتا ہے۔

یاد رہے کہ حاج قاسم کا خون بہنے کے بعد طوفان الاقصیٰ کی کامیابی، یورپ اور امریکہ کی بڑی یونیورسٹیوں میں عظیم بیداری کا باعث بنی اور اسرائیل کے خلاف مغربی شہریوں کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ حاج قاسم کی شہادت میں شاید ان عظیم فتوحات کی پیشین گوئیاں موچود تھیں، جو بعض کے لیے ناقابل یقین تھیں اور مستقبل کے بارے میں ان کے حسابات بھی حالیہ مہینوں میں مزاحمتی محاذ کے واقعات اور فتوحات کے برعکس تھے۔

آیئے یقین کریں اور ہمیں یقین ہے کہ مزاحمت کے دارالحکومت کے قلب میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے پیچھے ایک عظیم فتح ہے، جس کی گواہی اور تائید الہیٰ سنت میں ملتی ہے۔ گذشتہ چند اشتعال انگیز سالوں کا کامیاب  تجربہ ہمیں مغربی ایشیا میں مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں کی رفتار تیز ہونے کے بارے بتاتا ہے اور اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ عظیم فتوحات میں اب دیر نہیں لگے گی اور ہم جلد ہی ان کامیابیوں کو دیکھیں اور محسوس کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1151588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش