0
Friday 31 Jan 2025 18:19

ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے وفد کی ملاقات، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے رجوع کررہے ہیں، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو حکومت سندھ بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کررہی ہے اور سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں حکومت پر اعتماد اور بھروسے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وزیر توانائی نے چیئرمین وفد کو بتایا کہ محکمہ توانائی سندھ حکومت کا 350 میگاواٹ کا سولر ہائبرڈ منصوبہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔

سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مصدق احمد خان نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بیرسٹر سید شبیر احمد شاہ اور سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ احمد قاجی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ جرمنی کے وفد میں سی مینز انرج مڈل ایسٹ اینڈ امریکا کے سی ای او Diemar Siers Dorfer، سی مینز انرجی مڈل ایسٹ اینڈ امریکا کے سی ایف او Mrs. Daniela Schoeppner، سی مینز انرجی پاکستان کے سی ایف او محمد رفیع شامل تھے۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر مزید کہا کہ تھر کے کوئلہ کو گیسی فکیشن کے عمل کیلئے دنیا کے ماہرین نے انتہائی موزوں اور معیاری قرار دیا ہے، تھر کے کوئلہ میں بھی منافع بخش سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ جرمنی کے وفد نے تھر کے کوئلہ کے علاوہ 350 میگاواٹ سولر ونڈ ہائبرڈ منصوبہ میں بھی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1187815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش