QR CodeQR Code

اسرائیل و امریکہ ایران کیخلاف جنگ ہار جائینگے، امریکی عسکری ماہر

17 Nov 2024 22:42

سابق امریکی وزیر خارجہ کے چیف آف اسٹاف و امریکی میرین کور کے لیفٹیننٹ جنرل نے ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی جنگ ​​کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم ایران سے ضرور ہاریں گے اور یہ بات یقینی بنانے کیلئے میں نے کمپیوٹرائزڈ وار گیم کو 2 بار آزمایا کہ کہیں کمپیوٹر کے حسابات غلط نہ ہوں!


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر خارجہ کے چیف آف اسٹاف و امریکی میرین کور کے لیفٹیننٹ جنرل لارنس ولکرسن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ایران کے خلاف جنگ کسی صورت جیت نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ ​​کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنرل لارنس ولکرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم کسی بھی ممکنہ جنگ میں ایران سے ضرور ہاریں گے، کمپیوٹرائزڈ وار گیم کو 2 بار آزمایا پے کہ کہیں کمپیوٹر کا حساب کتاب غلط ہی نہ ہوں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق امریکی جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کمپیوٹر کے حسابات درست ہیں کیونکہ ایرانی اقدامات میں سے ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو ڈبوینا ہو گا اور اس کا مطلب ہے کہ 5 ہزار امریکی فوجی سمندر میں، اس کی گہرائی میں ڈوب مریں گے۔

جنرل لارنس ولکرسن نے تاکید کی کہ اگر آپ نے عراق و افغانستان کا تجربہ دیکھا ہے تو ایران (امریکہ کو نقصان پہنچانے میں) ان سے کہیں آگے نکل جائے گا جبکہ ان (ایرانیوں) کے خلاف جنگ ​​پر 10 ٹریلین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی اور حالات کو نسبتاً پرسکون ہونے میں کم از کم 10 سال لگیں گے جبکہ خون اور دولت، دونوں کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑی قیمت ہو گی!

اپنی گفتگو کے آخر میں امریکی جنرل نے اعتراف کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ ہم امریکی، شام میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں، صرف اور صرف اسرائیل کو پہنچنے والے تیل کی حفاظت کے لئے!!


خبر کا کوڈ: 1173151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1173151/اسرائیل-امریکہ-ایران-کیخلاف-جنگ-ہار-جائینگے-امریکی-عسکری-ماہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com