متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی
پاراچنار پشاور مین شاہراہ گذشتہ بارہ روز سے بند ہونے کے باعث چھ لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، اشیائے خوردونوش، فیول اور ادویات ختم ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاراچنار پشاور مین شاہراہ مسلسل بارہ روز سے بند ہے، اسی طرح پاک افغان خرلاچی باڈر بھی ہر قسم تجارت و آمدورفت کے لئے بند ہے۔ روڈ بندش کے باعث اپر کرم کو اشیائےخوردونوش، میڈیسن سمیت فیول اور دیگر چیزوں کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ آئل پمپوں میں پیٹرول اور ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد سکولز بھی بند ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سیریس مریض جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں، جو ڈاکٹرز نے پشاور ریفر کئے ہیں، زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، انکے لئے بھی خاص قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ اس صورتحال پر اہل پاراچنار نے احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا ہے، قبائلی مشران کا کہنا ہے کہ اگر راستوں کو نہ کھولا گیا تو شدید انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، یہی صورتحال رہی تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے، مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial