1
Monday 25 Mar 2024 21:06

فلسطینیوں کو پیاسا رکھنے والی اسرائیلی فوج کو ترکی پانی سپلائی کررہا ہے، ڈاکٹر صابر ابومریم

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی تکلیف کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیئے، اب تک غزہ میں بتیس ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں اٹھارہ بچے بھوک سے مر گئے ہیں مگر بدبختی دیکھئے کہ اسرائیل کی فوج جو منرل واٹر کی بوتلیں استعمال کررہی ہے وہ ترکی فراہم کررہا ہے، جو تیل اور گیس اور دیگر خوراک کی اشیاء اسرائیل استعمال کررہا ہے وہ سعودی عرب اور اردن سے جارہی ہیں، وہ مصر کو غزہ کیلئے تو راستے نہیں کھولتا مگر امریکا کے کہنے پر اسرائیل کیلئے کھولتا ہے، یہ سارے خیانت کار فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے بھائی سید عبدالملک الحوثی اور ان کے مجاہدین بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحر ہند کے اندر امریکا، اسرائیل اور برطانیہ کے بحری جہازوں کو روک رہے ہیں، یمنیوں نے اسرائیل کی 80 فیصد تجارت کو برباد کردیا ہے مگر اسرائیل کی تجارت کو بچانے کیلئے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اور مصر زمینی راستہ بنا رہے ہیں تاکہ اسرائیل کی ڈوپتی تجارت کو سہارا دیا جاسکے، یہ وہ بدبخت ہیں جو مسلم امہ کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1124832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش