0
Monday 25 Mar 2024 20:07

دنیا بھر کے ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پلان مرتب ہونا ہوگا، سعید غنی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دنیا بھر کے ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پلان مرتب ہونا ہوگا، روس میں دہشتگردی میں 133 افراد کی ہلاکت اور 150 سے زائد زخمی ہونے والے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے قونصل خانے جاکر سندھ حکومت کی جانب سے ماسکو ریجن کے کروکس سٹی ہال میں دہشتگردی میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور سینکڑوں کی زخمی ہونے پر روس کی عوام سے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر روس کے قونصل جنرل سے تعزیت کے بعد مہمانوں کی کتاب میں سعید غنی نے روسی عوام سے اس دہشتگردی پر سندھ حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سعید غنی نے تعزیتی کتاب میں لکھا کہ اس دہشتگردی کے نتیجہ میں 133 افراد کی ہلاکت اور 150 سے زائد زخمیوں پر ہم اظہار افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ تمام دنیا کو مل کر اس طرح کی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل جل کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ سعید غنی  نے کہا کہ ہمارے دل ان تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے تشدد کے اس بے ہودہ عمل میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم دہشت گردی کے خلاف روسی فیڈریشن کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے خیالات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1124820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش