0
Monday 25 Mar 2024 17:25

کوئٹہ، یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد، بلوچستان کے قبائلی و سیاسی عمائدین کی شرکت

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں یکجہتی فلسطین کانفرنس اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچستان کے سیاسی، مذہبی و قبائلی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک ہوئے۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی، جبکہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، نیشنل پارٹی کے رہنماء علی احمد لانگو، کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران آقا درویش وند، جمعیت علمائے اسلام پاکستان نظریاتی کے مرکزی رہنماء مولانا عبد القادر لونی، معروف کالم نگار امان اللہ شادیزئی، بزرگ قوم پرست رہنماء سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء عالم کاکڑ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سعود، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء لقمان کاکڑ، سابق ترجمان وزیراعلیٰ بابر یوسفزئی، سابق مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالہادی کاکڑ سمیت دیگر عمائدین نے خطاب کیا۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس میں غزہ جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلاء، فلسطینیوں کی مدد، کشمیر کی حمایت سمیت اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے اور فلسطینی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، عراقی اور یمنی مزاحمت کاروں کی حمایت کے اعلان سمیت حکومت پاکستان کے فلسطین کاز پر خاموش رویہ اور سست روی پر مذمت کی قرارداد منظور کی گئیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے قراردادیں پیش کیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1124791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش