متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس میں کراچی کی عوام کیلئے افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ افطار میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکی کی جن میں مرد و خواتین سمیت بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کے لئے پورا رمضان کھلے ہیں، شہری افطار اور ڈنر گورنر ہاؤس میں کرسکتے ہیں۔ افطار کے موقع پر انہوں نے عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دوسرے سال بھی عوام کے لئے افطار کا اہتمام کرنے کی توفیق دی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial