1
Saturday 2 Mar 2024 17:48

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا شکار افراد میں موٹر بائیکس تقسیم

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوکر اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے 208 افراد میں موٹر سائیکلیں تقسیم کردیں۔ گورنر سندھ کی جانب سے ایسے افراد کو موٹر سائیکلیں دی گئیں ہیں جو یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2023ء کے دوران اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوئے تھے۔ موٹر سائیکلوں کی تقریب تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تمام فلاحی اقدامات میں ایک روپے کا سرکاری فنڈ شامل نہیں ہے، متاثرین کو فلاحی تنظیم اور مخیر حضرات کے تعاون سے موٹرسائیکلیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کیا تھا کہ جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی یا چھینی گئیں انہیں موٹر سائیکل دوں گا، کوئی ایگزیکٹو اختیار نہیں پھر بھی کام کر رہا ہوں، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتا ہوں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر اختیار ہوتا تو ذمہ داروں کو بلا کر ان سے پوچھتا کہ موٹر سائیکلیں کیوں چوری ہو رہی ہیں، کیسے چھینی جا رہی ہیں؟ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو انصاف ملے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتا ہوں، اخلاقی اختیار کی بدولت یہ کام کررہا ہوں، کوئی بھی مایوس شخص انتہائی اقدام سے پہلے مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے، میری ٹیم نے یہاں 24 24 گھنٹے میرے ساتھ کام کیا ہے، لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ایسی مثالیں چھوڑ کے جائیں جسے آنے والا جاری رکھے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے رواں برس ماہ رمضان کے دوران 10 لاکھ افراد کو  افطار کروانے کا بھی اعلان کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1119792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش