متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا اجتماع بعنوان یوم مستضعفین جہاں نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے مرکزی دعائیہ اجتماع کا آغاز کیا۔ دعائے کمیل کی تلاوت مسلم مہدوی نے کی، شرکاء سے خطاب مولانا سید علی افضال رضوی اور مولانا ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے کیا، جبکہ دستہ امامیہ کراچی کے مرکزی صاحبِ بیاض عاطر حیدر نے امام زمانہؑ کے حضور استغاثہ پیش کیا۔ اس موقع پر شاعرِ اہلبیتؑ زین جعفری، دستہ امامیہ کے صاجبانِ بیاض جری سجاد اور عون جعفری و دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مرکزی شب دعا کے اجتماع میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر ظفر حیدر، عہداران و کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عاشقان امام مہدیؑ نے شرکت کی۔ مرکزی شب دعا کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial