1
Tuesday 27 Feb 2024 02:02

عصر حاضر کو عصر ظہور کا نام دینا چاہیئے، کراچی میں شب دعا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

جشن انوار شعبان کی مناسبت سے کراچی میں محافل و میلاد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں شہر بھر میں محافل اور میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔ اس مناسبت سے دعا کمیٹی اور اسلامک ریسرچ سینٹر ٹرسٹ کی جانب سے نیمہ شعبان کے موقع پر آئی آر سی امام بارگاہ میں شب دعا کا انعقاد کیا گیا۔ معرفت امام زمانہ (عج) کے عنوان کے تحت شب دعا کا آغاز قاری امیر علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر دعائے کمیل کی تلاوت ریسرچ اسکالر سید مبشر حیدر زیدی نے کی جبکہ شرکاء سے خطاب مولانا سید کاظم عباس نقوی نے کیا، بعدازاں ریسرچ اسکالر ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی نے دعائے ندبہ کی تلاوت کی جبکہ مولانا سید رضا جعفری نے اعمال نیمہ شعبان کی اقتداء کی۔ شب دعا میں مرد و خواتین شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شب دعا میں شرکاء کی رہنمائی کیلئے بوتراب اسکاؤٹس کے رضاکار بھی موجود تھے۔ شب دعا سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر ظہور کا نام دینا چاہیئے کیونکہ دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات ایک مسیحا کی آمد کی خبر دے رہے ہیں، معرکہ حق و باطل میں اہل حق کی بڑھتی ہوئی طاقت اور منتظرین امام مہدی علیہ السلام کا عالمی سطح پر مؤثر کردار اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ نظام ظلم و ستم اور کفر و طاغوت کے نظام کا عبرتناک انجام قریب ہے، جو امام عصر علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے چاہیئے کہ وہ نائب امام کے لشکر میں شامل ہوجائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1118651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش