Friday 16 Feb 2024 19:10
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سینیئر صحافی اعزاز سید کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین سے عمران خان کے سیاسی اتحاد پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر سعودی حکومت کی ایما پر عمران خان پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین سے نہیں مولانا فضل الرحمن سے اتحاد کریں، جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل وقت کی دوست سیاسی جماعت ہے، ہم ان سے اتحاد کو ترک نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی محمد خان، عامر ڈوگر اور اسد قیصر مجلس وحدت مسلمن کے خلاف ماحول سازی کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت سعودی وفد کی پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1116598
منتخب
19 Jan 2025
19 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025